• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن ، پی ایم ایل این رہنماناصر بٹ کی کمشنر افضال بھٹی سے ملاقات

لندن (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (نون) برطانیہ کے سنیئر نائب صدر ناصر بٹ نے کمشنر اوورسیز پنجاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں برٹش پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اوربرطانیہ میں پارٹی رہنمائوں میں پائی جانے والی بے چینی کے بارے تفصیل سے آگاہ کیااور ان مسائل کے خاتمے کی درخواست کی۔افضل بھٹی نے اوور سیز کمیشن بشمول وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے مستقبل سے متعلق منصوبوں کی وضاحت کی۔دونوں رہنمائوں نے 2018میں سینٹ اور عام انتخابات میں کامیابی کے یقین کا پختہ اظہار کیا ۔ پاکستان سے آنے والے فلائٹ کیپٹن چوہدری لیاقت بھی ڈنر کے موقع پر ملاقات میں شریک ہو ئےجبکہ محمد زبیر اور دیگر وہاں موجود تھے۔
تازہ ترین