• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹائون کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وسیم اختر

کراچی (اسٹاف پورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے اورنگی ٹائون مہاجر چوک ، غازی آباد ، گلشن ضیاء اور کرسچن کالونی کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کے مکینوں سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہاورنگی ٹائون کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،یہاں غریب اور متوسط طبقہ آباد ہے جو اپنی محنت سے روزی کماتے ہیں اور کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں،اس موقع پر ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، پارکس کمیٹی کے چیئرمین خرم فرحان، یوسی چیئرمین سید خلیل امام ، زاہد بشیر، حیدر شاہ، اکبر شاہ ہاشمی اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے، میئر نے کہا کہ 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر سے یہاں کے شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی جبکہ یہاں سیوریج کی لائن بھی تبدیل کردی گئی ہے تاکہ نو تعمیر شدہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو، کراچی میں مسائل کا انبار ہے اور انہیں حل کرنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں،،شہریوں کو ترقیاتی کاموں اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے تبدیلی نظر آنا شروع ہوگئی ہے۔
تازہ ترین