• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیس ایڈیشنل کسٹم کلکٹروں کو سینئرمینجمنٹ کورس کے لئے نامزدکردیاگیا

اسلام آباد (حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر طارق محمودپاشانے پاکستان کسٹم سروس کے 30ایڈیشنل کلکٹر کسٹم کے عہدیداروں کو23ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے لئے نامزدکردیاہے پاکستان کسٹم سروس نے بنیادی سکیل نمبر19کے نامزدافسروں کے نام درج ذیل ہیں۔ مس ثاقب شیخ، سید فواد علی، محمدسعید وٹو، عائشہ نیاز، زیب گل شبیر، نیلو فرشہزاد، انجینئرحبیب احمد، شوکت علی ایڈیشنل کلکٹرکراچی، جمیل احمد بلوچ، ایڈیشنل کلکٹرکراچی، ضیاء اللہ شمس، ایڈیشنل کلکٹرپشاور، زہرہ حیدر ایڈیشنل کلکٹرلاہور اصدق افضل ایڈیشنل کلکٹرکسٹم ملتان، آغا سعید احمد ایڈیشنل کلکٹرکراچی، سلمان یعقوب، غلام مصطفےٰ، ایڈیشنل کلکٹرفیصل آباد، جنیداحمدمیمن، سمیرہ شیخ، نوید الٰہی، بیلم رمضان، سعید احمد، مہرین نسیم، ایڈیشنل کلکٹرلاہور، سعود صابر، سعدیہ شیراز،محمدحارث انصاری، مجدد مہدی، رابطہ عفت، تیمورکمال ملک، کرم الٰہی ایڈیشنل کلکٹرگلگت بلتستان، شیراز احمدایڈیشنل کلکٹرکراچی ان تمام کو اپنی رضامندی 22دسمبر2017تک دیناہوگی۔کورس26فروری2018سے 15جون 2018تک نیشنل مینجمنٹ کورس اسلام آباد، کراچی پشاور میں شروع ہونگے۔
تازہ ترین