• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیوچر ٹورپروگرام میں آئرلینڈ اور افغانستان کو 29 ٹیسٹ مل گئے

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام میں نئے ٹیسٹ ممالک آئر لینڈ اور افغانستان کو 29 ٹیسٹ مل گئے ہیں۔ 2019 سے 2023 تک کے 4 سالہ سائیکل میں افغان ٹیم 13 اور آئرش ٹیم 16 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔آئرش ٹیم ٹاپ 9 ممالک میں سے آدھے ممالک کے خلاف ٹیسٹ کھیلے گی۔2019 میں آسٹریلیا، 2020 میں سر ی لنکا،2021 میں انگلینڈ اور 2022 میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف مدمقابل ہوگی۔ افغانستان کے خلاف5،زمبابوے کے خلاف 4 اور بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچ ہونگے۔ افغان ٹیم 2020 اور 2022 میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف 5 زمبابوے کے خلاف 4 اور ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ ہوگا۔ زمبابوے کو 17 ٹیسٹ ملے ہیں۔
تازہ ترین