• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اور بلوچستان میں آپریشن ردالفساد 19گرفتار، اسلحہ ودھماکہ خیز مواد برآمد

کراچی (نیوز ڈیسک) پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیاں، 19گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی کے قریب آپریشن ردالفساد کے تحت تلاشی کی کارروائی کے دوران دھماکہ خیز مواد ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے خفیہ اداروں کے ہمراہ سرگودھا، بھکر، ڈی جی خان، اٹک اور لاہور میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیں۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے 19سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد کئے گئے۔
تازہ ترین