• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدم ادائیگی پر کے الیکٹرک نے جامعہ کراچی کی بجلی کاٹ دی، بدانتظامی، کیمپس میں ملازمین کے گھروں اور کینٹین میں میٹر نہ لگائے جانے کے باعث جامعہ کراچی کے ذمہ بجلی کے کروڑوں روپے کے واجبات ہیں جب کہ موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کے دور میں رواں سال یہ دوسری مرتبہ بجلی منقطع کی گئی ہے۔ ڈاکٹر اجمل اپنی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں اور یہ ا ن کا اہلیہ کے ہمراہ رواں سال تیسرا دورہ چین ہے۔ جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر اقبال اظہر نے جنگ کو بتایا کہ ساڑھے7 کروڑ روپے کے بقایا جات ادا نہ کرنے پر بجلی منقطع کی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے حکام سے بات چیت جاری ہے۔ جلد بجلی بحال ہوجائے گی۔کے الیکٹرک کےترجمان کے مطابق جامعہ کراچی کے 8 کنکشنز میں سے 1کنکشن کی بجلی عدم ادائیگی کے باعث منقطع کی گئی ہے۔ منقطع کئے گئے کنکشن پر 1کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں جبکہ جامعہ کراچی کے 8 کنکشنوں پر 9کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔ متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود ادائیگیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ادارے کی جانب سے جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ طلباء اور تعلیم کے بہتر مفاد میں ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین