• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سیاست کے اصول اور اخلاقیات سیکھیں، بلاول بھٹو

Todays Print

ملتان (ایجنسیاں)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان ،مولانا سمیع الحق کے نظریاتی سپاہی ہیں‘عمران خان سیاست کے اصول اور اخلاقیات سیکھیں‘ دہشت گردی اور جہادی سیاست کو ترک کریں‘خان صاحب کی بدزبانی کا مقابلہ فیض آباد والے ہی کر سکتے ہیں ‘ہم قومی ایشوز پر سیاست کرتے ہیں ، ذاتیات اور مذہب پر نہیں،آجکل سڑکوں اور چوکوں پر فتوے بانٹے جا رہے ہیں‘ لوگوں کو مسلمانیت کے سرٹیفکیٹس دیئے جا رہے ہیں‘ عوام ساتھ دیں تو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بناکررہیں گے‘نوازشریف نے ایوان کی بے توقیری کی جبکہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو کمزور کیا ‘نواز شریف نے جونیجو سے گیلانی تک ہر وزیر اعظم کیخلاف سازش کی‘آصف زرداری نے جمہوریت کو بچایا اسی کو آپ نے ڈنک مارا‘ شہبازشریف کو ہر ظلم اورکرپشن کا جواب دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان کے قاسم باغ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نواز شریف کو جس ایوان نے طاقت دی انہوں نے اس کی بے توقیری کی‘ نواز شریف نے پارلیمنٹ کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے اور جمہوریت کے کندھے پر سوار ہوکر شخصی آمریت مسلط کرنے کی کوشش کی‘آج اگر جمہوریت اور پالیمنٹ کمزور ہے تو اس کے ذمہ دار نواشر یف ہیں‘ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بتائیں کہ ان کا نظریہ ہے کیا۔ یہ وہ نظریہ تو نہیں جس کی قسم آپ نے ضیا الحق کی قبر پر کھڑے ہوکر کھائی تھی۔

تازہ ترین