• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مزیدتوسیع نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) حکومت نے 10لاکھ 72ہزار انکم ٹیکس ریٹرن وصولی کے بعدٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مذید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ مالی مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں20فیصد ریوینیو اضافے کیساتھ ایف بی آر کو تنقید کاسامنا کرنا پڑا ہےکہ وہ ٹیکس نیٹ کو مذیدبڑا نہیں کرپائی۔ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں مذیدتوسیع نہ کرنے کی وجہ سے ٹیکس دہندہ کو معمولی جرمانے کیساتھ ٹیکس ریٹرن جمع کرانا ہونگے۔ حکومت کی طرف سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخوں میں چار مرتبہ توسیع سے ایف بی آر نے 1.07ملین ٹیکس ریٹرن وصول کئے جبکہ اس سال کی مردم شماری کے اعداد وشمار کے مطابق مجموعی حجم 207.77ملین ہے۔ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال کے مطابق اس سال 15دسمبر تک ایف بی آر نے 10لاکھ 72ہزار ٹیکس ریٹرن وصول کئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 8لاکھ 65ہزار ٹیکس ریٹرن وصول کئے تھے۔ گوکہ ایف بی آرنے ملک کے بڑے شہروں میں نئے دفاتر کے نظام متعارف کرائے گئے ہیں مگر صرف یہ عمل ہی ٹیکس وصولی میں اضافے کیلئے ضروری نہیں اس کیلئے اعلیٰ پیمانے پر سیاسی دلچسپی کا ہونا بہت ضروری ہے۔
تازہ ترین