• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے،سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ترک سفیر صادق بابر گرگن نے اسلام آباد میں الوداعی ملات کی ،۔ملاقات میں صاحبزادہ طارق اللہ ، عبد الغفار عزیز ،زبیر فاروق خان ، آصف لقمان قاضی اور دیگر بھی موجود تھے ، سراج الحق نے کہا کہ ٹرمپ کے حالیہ مذموم بیان کے بعد القدس سربراہی کانفرنس کا ہنگامی اجلاس بلا کرصدر طیب ایردوان نے امت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی۔اس موقع پرامیر جماعت نے ترک سفیر کو خوبصورت ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا۔دریں اثناءسراج الحق نے سولہ دسمبر سقوط ڈھاکہ کے المناک دن کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سقوط ڈھاکہ کا المیہ پوری پاکستانی قوم خاص طور پر حکمرانوں کیلئے یہ پیغام ہے کہ آئندہ درپیش چیلنجز کا متحد ہوکر مقابلہ کریں ۔ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ملی یکجہتی اور قومی اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا فرض ہے کہ وہ 1974ء میں پاکستان ،بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے سہ فریقی معاہدے کو عالمی عدالت میں پیش کرے تاکہ بنگلا دیش میں جاری پھانسیوں کے سلسلہ کو رکوایا جاسکے ۔
تازہ ترین