• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتوں کو زیرزمین پانی کی فراہمی، اجازت نامے جاری کرنے کیلئے عارضی سیل قائم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) واٹربورڈ نے کراچی کے صنعتی علاقوں میں قائم صنعتوں کو زیر زمین پانی کی فراہمی کے اجازت نامے جاری کرنے کیلئے عارضی سیل قائم کردیا ہے ، یہ سیل صنعتی علاقوں میں قائم صنعتوں کو زیر زمین پانی کی فراہمی کے نظام کو مربوط اور موثر بنانے کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے باقاعدہ پالیسی و طریقہ کار طے کئے جانے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن کے اجراء تک کام کرتا رہے گا ، سیل نے واٹربورڈ کے نائنتھ مائلز کارساز پر واقع دفتر میں کام شروع کردیا ہے اورپرمٹ کیلئے درخواستوں کی وصولی شروع کردی گئی ہے جہاں سے صرف صنعتی علاقے میں قائم صنعتوں کو لائنوں کے ذریعے زیر زمین پانی کی فراہمی کے پرمٹ جاری کئے جائیں گےجبکہ زیر زمین پانی کے ہائیڈرنٹس قائم کرنے ،چلانے یا ٹینکروں کے ذریعے زیر زمین پانی کی فراہمی کے اجازت نامے جاری نہیں کئے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق واٹربورڈ نے کراچی کی حدود میں واقع صنعتی علاقوں میں قائم صرف صنعتوں کو زیر زمین پانی کی لائنوں کے ذریعے فراہمی کو مربوط اور منظم بنانے کیلئے باقاعدہ اجازت نامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی کی اجازت سے اس مقصد کیلئے ایک عارضی سیل بنایا گیا ہے ،سیل کے انچارج ایگزیکٹیو انجینئر ڈبلیو ٹی ایم، آصف قادری ہوں گے جبکہ اس کے ممبران میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل احمد علی درانی ، نعمت اللہ مہر اور ڈویژنل اکاؤنٹ افسر حارث فاروقی شامل ہیں۔
تازہ ترین