• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کونسل میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہونے والا ہے،سلمان عبداللہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ نوجوان چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اورشریک چئیرمین آصف علی زرداری کے احکامات کی بدولت ضلع کونسل میں ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہونے والا ہے جس کے لئے بہترین پلاننگ تیار کی ہوئی ہے ترقی کا جو خواب محترمہ شہید رانی نے دیکھا تھا قیادت اس کو حقیقت کا روپ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن ،ڈسٹرکٹ انجینئر فضل محمود گل ،رکن کونسل شفیع بروہی ،ابوبکر میمن ودیگر افسران بھی موجود تھے چئیرمین نے مزید کہا کہ ہم اپنے محدود وسائل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے عملے کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کا ر لانا پڑے گا کیونکہ جو قوم وقت کی قدر نہیں کرتی وہ پیچھے رہ جاتی ہے۔
تازہ ترین