• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل کالونی،مبینہ طور پر بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان گرفتار

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے مبینہ طور پر بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی گرین ٹائون کے رہائشی شخص محمد یونس نے پولیس سے رابطہ کر کے بتایا کہ علاقے کے 2افراد نے اس کے 11سالہ بیٹے (ق)کو مبینہ طور پر بدھ کی شب بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا اور جمعرات کی شب انہوں نے دوبارہ میرے بیٹے کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر وہ بھاگ کر گھر آگیا تھا ،پولیس نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ نمبر 8/18زیر دفعہ 377.364.506/B/34کے تحت درج کرلیا اور فوری کارروائی کرتے ہو ئے 2ملزمان زین عباس اور علی عباس کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم زین کنسٹرکشن کمپنی میں ملازم ہے اور ملزم علی عباس میٹرک کا طالب علم ہے ،پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا ہے اور رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔

تازہ ترین