• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بین اسٹوکس پر فرد جرم سے تمام آئی پی ایل فرنچائزز پریشان

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انگلش آ ل رائونڈر بین اسٹوکس پر فرد جرم عائد ہونے اور انکے ٹرائل کے اعلان کے بعد آئی پی ایل کی تمام فرنچائزز پریشان ہوگئی ہیں،2018 کے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی بولی لگنے کا عمل اس ماہ کی 27 اور 28 تاریخ کو بنگلور میں ہونا ہے، مگر فرنچائزز چاہتی ہیں کہ اسٹوکس کی دستیابی کے یقینی ہونے تک انکا انتخاب مشکل امر ہوگا۔ بین اسٹوکس نے گزشتہ سال آئی پی ایل میں ڈیبیو کیا تھا اور ان کو رائزنگ پونے نے سب سے مہنگے داموں 14.5 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ انگلش آل رائونڈر نے بھاری قیمت کا حق بہتر پرفارمنس سے دیا تھا۔ تاہم اس سال کلب جھگڑے کے بعد ان پر عائد فرد جرم کی وجہ سے ان کی دستیابی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے اور تمام 8 فرنچائزز ان کے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہوگئی ہیں۔
تازہ ترین