• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دبئی (نیوز ایجنسیز) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو جرمانہ کردیا ہے ۔ ویرات کوہلی میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 25 ویں اوورمیں گیلی گیندپر امپائر سے شکایت کرتے رہے اور پھر غصے میں گیند زمین پر دے ماری ۔کھیل کے اختتام پر آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے کوہلی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا اور کوہلی کی جانب سے اپنی غلطی مانے جانے کے بعد آئی سی سی نے بھارتی کپتان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی ان کے کھاتے میں ڈال دیا ۔ کوہلی نےاپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔
تازہ ترین