• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں حج پر سبسڈی ختم ،رقم اقلیتوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائیگی

کراچی (نیوزڈیسک) بھارت میں عازمینِ حج کو اخراجات کی مد میں دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے۔ بھارتی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ رواں برس سے حج پر کوئی سبسڈی نہیں دی جائے گی لیکن سبسڈی کے خاتمے کے باوجود بھارت سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد عازمین مکہ مکرمہ جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام اقلیتوں کو با اختیار بنانے کیلئے سرکاری پالیسی کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2012ء میں حکومت کو حکم دیا تھا کہ 2022ء تک حج سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جائے۔ بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ حکومت سبسڈی پر سالانہ 700؍ کروڑ روپے خرچ کرتی ہے، اب یہ رقم اقلیتی برادری بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم اور فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بھارت میں کئی دہائیوں سے عازمین حج کو سبسڈی فراہم کی جا رہی تھی۔
تازہ ترین