• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ہائوسنگ اسکیم، نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا، کچھی کینال، تعمیرو توسیع کی تحقیقات کا حکم

Todays Print

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) آشیانہ ہائوسنگ سکیم کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 22 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ کچھی کینال،تعمیروتوسیع کی تحقیقات کاحکم دیا گیا ہے،نیب نے کہا کہ کامیاب بولی دہندہ کمپنی کاٹھیکہ منسوخ کرکے دوسری کودینے سے کروڑوں روپے کانقصان ہوا،وزیراعلیٰ 22جون کوپیش ہوکربیان ریکارڈکرائیں،نیب پنجاب نے اس ضمن میں شہباز شریف کونوٹس جاری کیا ہے جس میں آشیانہ ہائوسنگ سکیم کے ضمن میں3 الزامات عائد کئے گئے ہیں، نوٹس میں کہاگیاہے کہ آپ نے کامیاب بولی دہندہ میسرز چوہدری لطیف اینڈ سنز کا ٹھیکہ منسوخ کرکے پیرا گون سٹی کے پراکسی گروپ میسرز لاہور کا سا ڈویلپر کو ٹھیکہ دینے کے احکامات جاری کئے اس ٹھیکے کی منسوخی سے 19 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے آپ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے میسرز لاہور کا سا ڈویلپرز کو کنٹریکٹ ایوارڈ جاری کیا جس سے آشیانہ پروجیکٹ کو مجموعی طورپر 71 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین