• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلسے کےشرکاء کی تعداد کے متضاد دعوے، اسپیشل برانچ 12خفیہ ادارے 14،سول سوسائٹی 16ہزار

Todays Print

لاہور (نمائندہ جنگ) عوامی تحریک کے مال روڈ پر جلسے کے حوالے سے مختلف سول اور عسکری خفیہ ادارے مختلف اعداد و شمار بتاتے رہے ، تاہم عوامی تحریک، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے شرکاء کی تعداد کے مختلف دعوے کیے گئے، اس حوالے سے سپیشل برانچ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء کی تعداد 10سے 12ہزار ، پولیس کے مطابق یہ تعداد 11سے 13ہزار، انٹیلی جنس بیورو ساڑھے 12ہزار، دیگر عسکری خفیہ ادارے 14ہزار، سول سوسائٹی 16ہزار جبکہ سول خفیہ اداروں کی جانب سے جلسے میں کرسیوں کی تعداد 14سے 16ہزار بتائی گئی جس میں سے سینکڑوں کرسیاں خالی رہیں۔

تازہ ترین