• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا سیریل ”خانی“ نے سوشل میڈیا پر بھی راج قائم کرلیا! ساؤنڈ ٹریک نے ”ایک کروڑ ویوز “لیکر ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی (جنگ نیوز) ”جیو ٹی وی “ کے میگا سیریل ”خانی“ نے مقبولیت میں سب کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ایک طرف یہ سیریل ریٹنگ چارٹ پر سب سے نمایاں ہے تو دوسری طرف سوشل میڈیا پر بھی اس نے اپنا راج قائم کر رکھا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس ڈرامے کا ٹائٹل سونگ مجموعی طور پر ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جوپاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں ایک نیا اور منفرد ریکارڈ ہے۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی نگرانی میں سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے تحت بننے والے میگا ڈرامہ سیریل کا ساؤنڈ ٹریک پاکستان کی شان ، راحت فتح علی خان نے اپنی سریلی آواز میںگایا تھا جسے ہر گزرتے دِن کے ساتھ سوشل میڈیا پر پسند کیا جارہا ہے اور اس گیت کے ویوز کی تعداد بھی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔ ڈرامے کی جاندار کہانی کے پہلے ہی سب دیوانے ہیں جبکہ اداکارہ ثنا جاوید کی یادگار پرفارمنس کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔ سیریل کو ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر انجم شہزاد سے ڈائریکٹ کیا ہے۔ کہانی ”اسما نبیل “ نے تحریر کی ہے ۔ ”خانی“ کے مرکزی کردار وں میں فیروز خان ، ثنا جاوید ، محمود اسلم، صنم انصاری، قوی خان، سلمیٰ حسن ، راشد فاروقی، محمد علی، سیمی پاشا، شہزاد ملک اور شانزے شامل ہیں۔ میگا سیریل ہر پیر کی رات 8 بجے ”جیوٹی وی“ سے نشر کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین