• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوٹیک کا ہوٹلنگ اور تعمیرات شعبہ کے بڑے سرمایہ داروں کیساتھ معاہدہ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن ( نیوٹیک ) ہاسپیٹلٹی( مہمان داری) اور کنسٹرکشن (تعمیرات )کے شعبے کے لیے ہنر مند افرادی قوت فراہم کرے گا، نیوٹیک کا ہوٹلنگ اور تعمیرات کے شعبہ کے بڑے سرمایہ داروں کےساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے اس ضمن میں ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے 2 سکیٹر سکلز کونسلز قائم کی جائیں گی جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،ترجمان نیوٹیک صدف کے مطابق یہ 2 سیکٹر سکلز کونسلز ان شعبوں میں افرادی قوت کو ہنرمندی کی تعلیم دیں گے جس سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہوگااور مہارت میں آئے گی نوٹیفکیشن کے تحت ہاشو گروپ کی عائشہ خان ہاسپیٹلٹی سیکٹر کی عبوری پریذیڈنٹ ہونگی جبکہ کالج آف ٹورازم اور ہوٹل مینجمنٹ کے احمد شفیق، سکلسٹن کراچی کے افضال احمد صدیقی اور کالج آف ٹورازم اور ہوٹل مینجمنٹ فیصل آباد کی قراۃ العین نائب صدور ہونگے۔ اسی طرح کنسٹرکشن سیکٹر میں کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے شاہد رفیق صدر اور ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے محسن خان نائب صدر ہونگے۔ یہ عبوری سیکٹر سکلز کونسلز ان شعبوں میں ٹریننگ کے تمام مسائل حل کریں گی۔ سیکٹر سکلز کونسلز کو نیوٹیک کی معاونت حاصل ہے اور یورپین یونین، جرمنی اور ناروے 2011 سے نیوٹیک کی مالی مدد کررہے ہیں۔ اس نظام سے اس شعبہ میں ٹریننگ اور زیادہ موثر بن جائے گی کیونکہ اس میں صنعتی کردار ٹریننگ کو زیادہ بامقصد بنائے گا ۔
تازہ ترین