• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن ڈرامہ فلم12’اسٹرونگ‘کا نیو یارک میں ریڈ کارپٹ

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) جنگی مناظر کی عکاسی کرتی نئی ہولی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم12ʼاسٹرونگʼکانیو یارک میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی۔فلمی ستارے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے دکھائی دئیے اور فوٹو گرافروں کو پوز بھی دئیے۔ہدایتکارنکولاس فجل سگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی امریکا میں نائن الیون کے سانحے کے بعد ہونیوالے واقعات کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں امریکی افواج نے افغانستان میں پیش قدمی کی اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔گھوڑوں پر سوار یہ اسپیشل امریکی فوجی غیر متوقع حالات کا سامنا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی مقصد کیلئے خطرناک آپریشنز بھی سر انجام دیتے ہیں۔مولی اسمتھ اور ٹرینٹ لکنگ برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ کے نامور اداکارکرس ہیمسورتھ اور مائیکل پینا سمیت مائیکل شینن،آسٹن اسٹوویل ،ٹریوینٹی روڈز،روب رِیگل،ولیم فچنراور ایلسا پٹاکی اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔امریکی رائٹرDoug Stanton کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذیہ وار ڈرامہ ایکشن فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت19جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔
تازہ ترین