• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیرہ سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث ملزمان کا ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے13 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث ملزمان ارشد اورعاقب کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ کیس میں گرفتار ملزم عمران کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے متاثرہ لڑکی کو دارلا امان بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی۔بدھ کو مقامی عدالت میںکورنگی انڈسٹریل ایریا میں 13سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے سے متعلق دائر مقدمہ کی سماعت ہوئی۔عدالت میں نجی بینک ملازم ملزم ارشد خان و دیگر کو پیش کیا گیا۔فاضل مجسٹریٹ کے روبروتفتیشی افسر نے متاثرہ لڑکی کے 164 کے بیان کیلئے درخواست جمع کرائی۔تاہم سرکاری وکیل کی جانب سے درخواست واپس کرنے کی استدعا پر عدالت نے منظور کرلی۔
تازہ ترین