• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر ریونیو نے بڑے شہروں میں نئے چیف کمشنر اور کمشنر مقرر کردئیے

اسلام آباد ( حنیف خالد ) وفاقی وزیر ریونیو ہارون اختر خان نے چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا اور متعلقہ ممبروں کی مشاورت سے راولپنڈی ، کوئٹہ، اسلام آباد، کراچی، راولپنڈی ، فیصل آباد میں ان لینڈ ریونیو کے بنیادی سکیل نمبر اکیس اور بیس کے نئے چیف کمشنر اور کمشنر مقرر کئے ہیں ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن نمبر 103۔ آئی آر۔2018 جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مس محبوبہ رزاق( بی ایس۔21) چیف کمشنر آر ٹی او راولپنڈی کو اسلام آباد کا ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ) ایف بی آر بنا دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اشفاق احمد تنیو کمشنر آئی آر اپیلزکوئٹہ کو چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ، سیف اللہ خان چیف کمشنر آر ٹی او کوئٹہ کو ڈائریکٹر جنرل خصوصی اقدامات کراچی، عاصم ماجد خان کمشنر ایچ آر ایم لارج ٹیکس پئیرز یونٹ اسلام آباد کو چیف کمشنر آر ٹی اوII- لاہور، ڈاکٹر شمس الہادی کمشنر آئی آر (اپیلزI-) کراچی کو ڈائریکٹر جنرل قانون ایف بی آر، محمد اشفاق کمشنر ( سٹی زون) آر ٹی او راولپنڈی کو کمشنر آئی آر لارج ٹیکس اسلام آباد ڈاکٹر حامد عتیق سرور کو نیشنل مینجمنٹ کورس سے واپسی پر چیف کمشنر آر ٹی او کراچی، چوہدری محمد طارق کو این ایم سی سے واپسی پر چیف کمشنر آر ٹی او فیصل آباد مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین