• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص،ایم کیو ایم پاکستان کا ضلعی آفس کھل گیا

میرپورخاص(نامہ نگار) ایم کیو ایم میرپورخاص کا زونل آفس 17ماہ کی بندش کے بعد بدھ کو دوبارہ کھل گیا، جو ابایم کیوایم پاکستان کے ضلعی آفس کے طور پر کام کرے گا۔ضلعی آفس کے افتتاح کے موقعہ پر ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر کامران ٹیسوری، ضلعی انچارج میرپورخاص مجیب الحق واراکین ضلعی کمیٹی بلدیہ میرپورخاص کے چیئرمین فاروق جمیل درانی،وائس چیئرمین فریداحمد خان اور حق پرست کونسلرز کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقعہ پر کامران ٹیسوری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص ایم کیوایم کا قلعہ تھا،ہے اور آئیندہ بھی رہے گا۔
تازہ ترین