• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے کینیاکو تختہ مشق بنادیا، 436کا ریکارڈ ٹوٹل

ویلنگٹن ( نیوز ایجنسیز ) نیوزی لینڈ اور افغانستانکی ٹیمیں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ بلیک کیپس نے ہوم گرائونڈز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کینیا کے بولنگ لائن کو تختہ مشق بنادیا۔ تفصیلات کے مطابقنیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹمیں بدھ کو ایشین چیمپئن افغانستان انڈر 19 ٹیم نے سری لنکا انڈر 19 کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 32 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی لاسٹ ایٹ مرحلے میں جگہ بنا لی، افغانستان نے پہلے میچ میں پاکستان کو زیر کیا تھا۔ افغانستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے، ابراہیم زدران نے 5 چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی اننگز کھیلی، درویش رسولی 63 اور اکرام علی 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ راشمیکا اور نیپون مالنگا نے دو، دو وکٹیں لیں، بارش کی وجہ سے سری لنکا کو 38 اوورز میں فتح کیلئے 235 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں سری لنکن انڈر 19 ٹیم 38ویں اوور میں 202 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ڈینل 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، نوین الحق نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسری جانب میزبان نیوزی لینڈنے کینیا انڈر 19 کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 243 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی۔ ہوم سائیڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 436 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، جیکب بھولا نے 180 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی، رویندرا 117 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے، ایلننے 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 90 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا، جواب میں کینین انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز تک محدود رہی۔ گاندھی 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، روندرا نے 2 وکٹیں لیں، ایک اور میچ میں آسٹریلیا انڈر 19 ٹیم نے زمبابوے انڈر 19 کو 7 وکٹوں سے پہلی کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم نے 135 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر حاصل کیا۔
تازہ ترین