• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لعنت بھیجنے والوں میں ہمت ہے تو تحریک عدم اعتماد لائیں، صوبائی اسمبلی توڑیں، وزیر اعظم عباسی

Todays Print

بھکر،فیصل آباد (نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لے آئیں، ہمت ہے تو صوبائی اسمبلی توڑیں،تمام ادارے ایک پیج پر ہیں انتشار اور دھرنوں میں گھسیٹا گیا لیکن ہم کام کرنے سے نہیں رکے، الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہو ں گے ،میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملک میں تعمیر وترقی کا عمل جاری ہے، ہمارے پانچ سال میں اتنے کام ہوئے جو 65 برس میں نہیں ہو سکے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں بھکر میں ہیلتھ کارڈ اجرا کی تقریب اورفیصل آباد ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹرمینل کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بکھر میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ صوبوں کو ملانے کی بات کی ہے اور کبھی بھی تفریق کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے حصے میں آیا کہ ملک کیلیے ترقی کریں اور عوام کو آگے لے کر جائیں اور یہ سب ہم نے کیا ہے۔

تازہ ترین