• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماء قتل کیس ، نویں روز میں داخل ،60خاندانوں سے پوچھ گچھ ،ملزم گرفتا نہ ہو سکا

Todays Print

مردان (نمائندہ جنگ )اسماء قتل کیس ،واقعہ نویں روز میں داخل ہوگیا ،ملزم کی گرفتاری میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی پولیس نے60خاندانوں سے پوچھ گچھ کامرحلہ مکمل کرلیاگیاخون کے نمونے بھی حاصل کرلئے گئے ،علاقے میں پکڑ دھکڑ پر شہریوں میں شدید غم وغصہ پھیل گیا ۔ تھانہ صدر کے علاقہ جند رپار گوجرگڑھی میں نو روز قبل چارسالہ اسماء کو مبینہ جنسی تشدد کے بعد قتل کیاگیاتھا تاہم ابھی تک ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے علاقے میں لوگوں کے پکڑ دھکڑ پر شدید غم وغصہ پایا جاتاہے اورعمائدین جرگہ کے اجلاس میں علاقے کے لوگ بھی شریک ہوئے اور جرگہ کو اپنے تحفظات سےآگاہ کرتے ہوئے پولیس کی رویہ پر شدید تنقید کااظہار کیاگیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر میاں سعید احمد کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسماء قتل کیس پر مختلف زاویوں سے تفتیس جاری ہے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 31افراد سے کے انٹرویوز کرکے ان کے خون کے نمونے حاصل کرلئے گئے اور خون کے نمونوں کو اسماء کی رپورٹ سے مواز نہ کیا جائے گاپریس نوٹ کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے دوسو سے زیادہ افراد کے کے انٹرویو مکمل کئے ہیں مختلف زاویوں سے جائزہ لیاجارہاہے اور خاندانی تعلقات اور دشمنی کے پہلو پر بھی تفتیش کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین