• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس دن میں میرااستعفیٰ اورنوازفیملی کی سیاست ساتھ جائیگی‘شیخ رشید

Todays Print

دبئی ( آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہمارے بھاگ جانے کا تاثر غلط ، بھاگنے والے نہیں‘استعفیٰ دیں گے اورلیں گے بھی ‘ آصف علی زرداری ڈبل گیم نہ کریں ورنہ دوبارہ دیوار سے لگ جائیں گے۔ دبئی سے اتوار کے روزجاری بیان میں شیخ رشید نےکہاکہ عمران خان اور میرے بیرون ملک جانے کے بعد ایسا تاثر دیاگیا کہ ہم بھاگ گئے ہیں ہم بھاگنے والے نہیں ہیں‘میرا استعفیٰ آٹھ سے دس روز میں آجائےگا،میرا استعفیٰ اور شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ ایک ساتھ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فروری کے آخر تک شریف خاندان کی سیاست ختم ہوجائےگی ۔ اے این این کے مطابق انہوں نے کہاکہ عدلیہ اور فوج کو گالیاں دینے والے کرپٹ اورجھوٹے لوگوں کی سیاست کا جلد خاتمہ ہوگا‘ فوج اورعدلیہ کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے‘ اب کوئی گنجائش نہیں بچی‘فوج گالیاں سننے کیلئے نہیں آئی اور عدلیہ بھی اپنا مذاق اڑانے کیلئے نہیں آئی۔

تازہ ترین