• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراسیکیوٹرجنرل تقرری، نیب کےتجویزکردہ پانچوں نام مسترد،چیئرمین نیب کاحکومتی افرادکی تعیناتی سے انکار

اسلام آباد(آئی این پی )پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری میں نیا موڑ آگیا،حکومت نے نیب کی جانب سے دیئے گئے پانچوں نام ردی کی ٹوکری میں ڈال دیئے، ذرائع کے مطابق حکومت نے پراسیکیورٹر جنرل نیب کیلئے اپنی مرضی کے 3 نئے نام چیئرمین نیب کو بھیج دیئے اور چیئرمین نیب کو ہدایت کی کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کیلئے ان 3 ناموں کو بھیجا جائے،ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے حکومت کی مرضی کے افراد تعینات کرنے سے انکار کردیا ہے اوراپنے 5 ناموں میں سے نیب پراسیکیوٹر جنرل منتخب کرنے پر اصرار کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نیب پراسیکویٹر جنرل کا تقرر نہ ہونے سے نیب کے اہم امور التوا کا شکار ہیں۔
تازہ ترین