• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی ،سینیٹ اجلاس آج ہوں گے، نقیب اللہ محسود قتل کی رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان

لاہور(نمائندہ خصو صی)قومی اسمبلی اورسینٹ اجلاس آج ہوں گے ، سینٹ اجلاس سہ پہر 3بجے اور قومی اسمبلی اجلاس شام 4بجے شروع ہوگا ، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان کراچی میں قتل ہونے و الے نقیب اللہ محسود کے حوالے سے رپورٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے، دوسری جانب سینٹ اجلا س کا 47نکاتی ا یجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔ایوان بالا میں وزیر داخلہ سے لاپتہ افراد کے معاملے پر بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق سینیٹر حافظ حمد اللہ تعلیمی نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کو شامل کر نے کی قرارداد پیش کریں گے ۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ملک کے مختلف حصو ں میں شہریوں کو پیش آنے والے تشدد کے واقعات پر بھی بحث ہو گی ۔
تازہ ترین