• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاتل و سیاسی مافیا اداروں کے مقابل کھڑا ہے، طاہر القادری

لاہور ( این این آئی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ قاتل اور کرپٹ سیاسی مافیا اداروں کے مقابل کھڑا ہے،صبر و تحمل کی پالیسی بطور ریاست پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہے، بیانات سے نہیں ملک اور معاشرے انصاف کی سر بلندی اور عملی اقدامات سے طاقتور ہوتے ہیں،بے گناہوں کو قتل کرنیوالے اور جھوٹ بولنے پر نا اہل ہونے والے آئندہ الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف لڑنے کا منشور دے رہے ہیں، پارلیمنٹ، آئین، قانون کی اس سے زیادہ بے توقیری اور کیا ہو سکتی ہے۔ وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے سینئر رہنمائوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اے پی سی میں شریک جملہ جماعتیں سانحہ ماڈل ٹائون کے انصاف پر متحد اور متفق ہیں،سیاسی امور پر ایک دوسرے سے اختلاف رائے کا سب کو حق حاصل ہے۔ہر جماعت مختلف ایشوز پراپنے پارٹی آئین،منشور اور پالیسیز کے مطابق اپنا موقف دیتی ہے تاہم ماڈل ٹائون ایک ایسا انسانی المیہ ہے جس پر سب متفق ہیں کہ شہباز شریف اور حواری سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار ہیں۔
تازہ ترین