• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر عدالتوں میں خالی اسامیاں میرٹ پر کی جائیں

برمنگھم(نمائندہ جنگ)آزاد کشمیر ہائی کورٹس اور سپریم کورٹس کی خالی اسامیوں پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور صدر پاکستان ممنون حسین میرٹ پر تعیناتی عمل میں لائیں تاکہ آزاد کشمیر جیسے پرامن خطے میں عدل و انصاف کا بول بالا ہوسکے۔ان خیالات کااظہار راجہ امین، جاوید اقبال انکروی، راجہ جہانگیر خان، فضل الرحمٰن اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ راجہ امین نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر سے شارٹ لسٹ افراد کی فہرست پہلے ہی وزیراعظم پاکستان کے پاس پہنچ چکی ہیں۔ طویل عرصہ سے انتظار کیا جارہا ہے کہ ان پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔ اوورسیز کمیونٹی میں بیشتر کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے وہاں پر بے شمار اوورسیز کے متعلقہ کیسز زیر التوا ہیں،ہائی کورٹس اور سپریم کورٹس میں خالی اسامیاں پرہوں گی تو انہیں جلد سے جلد انصاف مل سکے گا۔
تازہ ترین