• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملیر کے11ایس ایچ اوز کے تبادلے،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

کراچی(اسٹاف رپوٹر) ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نےضلع ملیر کے 11سمیت 13 ایس ایچ اوز کے تبادلے اور تقرری کے احکامات جاری کر دیے،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر فاروق احمد سنجرانی کوایس ایچ او گلستان جوہر،ایس ایچ او غلام مجتبیٰ باجوہ کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ بھیج دیا گیا،: انسکپٹرغلام احمد شیخ کو ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن ،سب انسپکٹرغفار شاہ کو ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن تعینات کردیا گیا،ایس ایچ او رانا دلشاد علی کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون رپورٹ کرنےکی ہدیت ،انسپکٹر محمد زبیر کو ایس ایچ او ملیر کینٹ تعینات جبکہ ایس ایچ او گلزار تنیو کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون بھیج دیا گیا، سب انسپکٹر وحید اعوان کو میمن گوٹھ تعینات کردیا گیا، ایس ایچ او رانا حسبیب کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون بھیج دیا گیا، سب انسپکٹر ہاشم بلو کو ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن تعینات کردیا گیا، ایس ایچ او محمد کا شف کو پولیس ہیڈ کوارٹرز رپورٹ کرنے کے احکامات جاری ،سب انسپکٹر محمد خاصخیلی ایس ایچ او کو ملیر سٹی تعینات کردیا گیا،ایس ایچ او شعیب شیخ کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون رپورٹ کرنے کی ہدایت ،انسپکٹر اختر شاہ بنگشن کو ایس ایچ او سہراب گوٹھ تعینات کردیا گیاکراچی ایس ایچ او نذیر احمد چانڈیو کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون بھیج دیا گیا،انسپکٹر جہانگر خان مہر کو ایس ایچ او براہیم حیدری تعینات کردیا گیا،ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے سب انسپکٹر محمد اکبر کا ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون تبادلہ کرکے انسپکٹر سہیل خان کو ایس ایچ او سائٹ سپر ہائی وے تعینات کردیا گیا،ایس ایچ او گڈاپ سٹی خان نوازکا تبادلہ ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون کردیا گیا،انسپکٹرشعور خان بنگشن کو ایس ایچ او گڈاپ سٹی تعینات کرکے ایس ایچ او سکھن فراست علی شاہ کو پولیس ہیڈ کوارٹرز ایسٹ زون بھیج دیا گیا،انسپکٹر فاروق احمد سنجرانی ایس ایچ او گلستان جوہرجبکہ ایس ایچ او میٹھادر انسپکٹر جاوید جلبانی کو ایس ایچ او سکھن تعینات کردیا گیا۔
تازہ ترین