• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ جعلی پولیس مقابلے کرانے والوں سے حساب لے،پرویزالٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں جعلی پولیس مقابلے کرانے اور کرنے والوں سے بھی حساب لے، وکلا برادری کی جدوجہد ہماری تاریخ کا روشن باب ، انصاف کا راستہ روکنے والوں کو اب جانا ہو گا،آئین و قانون کی حکمرانی اور مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے وکلا برادری کی جدوجہد ہماری تاریخ کا روشن باب ہے، انصاف کا راستہ روکنے والوں کو اب جانا ہو گا۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری غلام مرتضیٰ ورک، سیکرٹری ریحانہ ناز گھمن اور سینئر ارکان و معروف وکلا پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ملاقات میں مسلم لیگی رہنمائوں چودھری عطاء اللہ ورک، شکیل عطا اللہ ورک اور نعمان رضا بھی موجود تھے۔ وکلا نے پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کے دوران ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں باالخصوص وکلا کی فلاح و بہبود اور انصاف کی جلد فراہمی اور جرائم کے خاتمہ کیلئے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی ۔
تازہ ترین