• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرپور ، گائوں علی محمد درس میں ترقیاتی کام نہ کرنے کیخلاف احتجاج

نصرپور (نامہ نگار) یونین کونسل اڈیرولال اسٹیشن کے قدیمی گائوں علی محمد درس میں ترقیاتی کام نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں عمر درس عبدالشکور درس کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر جاوید علی درس امام بخش درس اشفاق درس اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ پی پی تعلقہ مٹیاری کے منتخب نمائندوں نے ہمارے گائوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کر دیا ہے۔ 10برس کے دوران گائوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں جبکہ گائوں میں گیس اور ڈرینج سسٹم سمیت کوئی بنیادی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ بلاول بھٹو زرداری اوف دیگر سے گائوں علی محمد درس کے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تازہ ترین