• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ڈی آئی خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے،علامہ صادق جعفری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، ناصر حسینی اور میر تقی ظفر نے کہا کہ کے پی کے حکومت بالخصوص ڈیرہ پولیس حالات کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،سپریم کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر سوموٹو نوٹس لے،ڈیرہ اسماعیل خان میں پے در پے واقعات نے صوبائی حکومت کے گڈ گورننس اور مثالی پولیس کی تشکیل کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے،چند ہفتوں میں متعدد جوان بے دردی سے قتل کردیئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں قاتلوں کی واضح شناخت کے باوجود ایک بھی قاتل اب تک قانون کی گرفت میں نا آنا باعث تشویش ہے،رہنماؤں نے مزید کہاکہ حکومتی بے حسی سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ڈیرہ اسماعیل میں مارے جانے والے اس ملک کے شہری ہیں اور ناہی انسان،ڈیرہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت 2008۔9 والے حالات کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
تازہ ترین