• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری، قبول نہیں کیا جارہا،میئر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)میئر حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری ہے لیکن اس نظام کو قبول نہیں کیا جارہا ہے جس کے باعث اس کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے انڈرٹر ٹینگ اسسٹنٹ کمشنرزسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انڈرٹر ٹینگ اسسٹنٹ کمشنر ز نے موجود ہ بلدیاتی نظام میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا میئر نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ شہر کی بہتری اور شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر اٹھانہ رکھیں ۔ بنیادی سہولیات کے دیگر اداروں کے مسائل بھی بحیثیت میئر عوام کے مفاد کے پیش نظراپنے وسائل سے حل کررہے ہیں ۔میئر نے انڈرٹر ٹینگ اسسٹنٹ کمشنر ز کو بلدیہ جناح ہال کی خستہ حالی کا معائنہ کر ایا، انڈرٹر ٹینگ اسسٹنٹ کمشنر ز نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ۔
تازہ ترین