• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی منصوبوں میں تاخیر پرجرمانہ نیپرا ایکٹ سے متصادم ہے،این ڈی ٹی سی

Todays Print

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ ) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے نیپرا کی جانب سے ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ سٹیشنز کی تکمیل میں مبینہ تاخیر پر 10ملین روپے جرمانہ عائد کرنے پر مایوسی کا اظہارکیا ہے اور جرمانہ کو بغیر سوچے سمجھے اور غیر ضروری قرار دیا۔ ترجمان این ٹی ڈی سی نےردعمل میں کہاکہ این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں ملک بھر سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے منصوبوں کوبروقت مکمل کرنے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ جرمانے کے احکامات کا دفاع زیرغور ہیں،این ٹی ڈی سی کے کنٹرول سے باہر معاملات تاخیر کا سبب بنے جن میں Right of Way، معززعدالتوں میں حکم امتناعی اور امن و عامہ کی مخدوش صورتحال شامل ہیں۔نیپرا ایکٹ 1997 کے سیکشن 46کے تحت ، اتھارٹی (ریگولیٹر)کووفاقی حکومت کی منظوری سے قوانین بنانے کا اختیار حاصل ہے جبکہ NEPRA Fines Rules 2002کے تحت اتھارٹی صرف منصوبوں سے متعلق معلومات یا تفصیلات حاصل کرسکتی ہے اور مطلوبہ انفارمیشن مہیا نہ کرنے کی صورت میں ادارے پر جرمانے یا پنالٹی عائدکرنے کی مجاز ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ نیپرا ایکٹ 46کے تحت کوئی ایسی شق موجود نہیں جو این ٹی ڈی سی کے منصوبوںکے کنٹریکٹرز اور ایجنسیوں پر کنٹریکٹ ایڈمنسٹریشن کی صورت میں لاگو ہوتی ہو ۔

تازہ ترین