• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو اسلام آباد ائرپورٹ کا افتتاح 23مارچ کو کئے جانے کا امکان

اسلام آباد (حنیف خالد) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کی سافٹ اوپننگ 23مارچ یوم پاکستان کے تاریخی دن کئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس قومی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے 23مارچ کے بعد 400گھنٹے ٹیسٹ اینڈ ٹرائل کئے جائیں گے‘ ملکی اور بین الاقوامی فضائی کمپنیاں مسافروں کے بغیر اپنے اپنے طیارے آزمائشی طور پر نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ اور ٹیک آف کرتے رہیں گے۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کو اسلام آباد اور راولپنڈی سے ملانے والی شاہراہیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں اور اب میٹرو بس ٹریک کی تکمیل کے بعد میٹرو بس اسٹیشنوں کی تعمیر دن رات جاری ہے۔ نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر ٹرمینل سے جہاز کے اندر مسافروں کو پہنچانے والے 9کی بجائے 15پسنجر بورڈنگ کاریڈور مکمل ہو گئے ہیں جبکہ 6چھوٹے طیاروں کے مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ کے اندر پہنچانے اور وہاں سے طیاروں تک پہنچانے کے انتظامات بھی کر لئے گئے ہیں۔
تازہ ترین