• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی زبان کو قومی زبان کا درجہ نہیں دیا جا رہا ،چیئرمین سینیٹ

کراچی (نیوزڈیسک) چیئرمین سینیٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ ایوان میں چینی زبان کو قومی زبان کا درجہ دینے کی کوئی قرارداد منظور نہیں کی گئی بلکہ چینی زبان کی حوصلہ افزائی کے حوالے سے قرارداد پاس کی گئی تھی۔ جو سی پیک کے تناظر میں تھی تاکہ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرسکیں۔ ہم کسی دوسرے ملک کی زبان کو قومی زبان کا درجہ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری قومی زبان اردو ہے اور ہم نے صوبائی زبانوں کو فروغ دینے کا کہا تھا جو آئین کے آرٹیکل 251کے تحت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔
تازہ ترین