• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرد واحد کیلئے قانون سازی کی کوشش سیاسی خود کشی ہے،محمد علی درانی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر محمدعلی درانی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی پارلیمان میں تقریروزیراعظم کے آئینی مینڈیٹ اورحلف کی خلاف ورزی ہے، عدلیہ کیخلاف پارلیمان فریق نہ بنے، فرد واحد کیلئے قانون سازی کی کوشش سیاسی خود کشی ہے،انہوں نے کہاکہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے لیکن عدلیہ کے مقابلے میں پارلیمان کو حریف بناکر سامنے لانا ملک اور جمہوریت کی خدمت نہیں، پارلیمانی قائدین کو آئینی اداروں میں تصادم روکنے کیلئے دانشمندانہ کردار اداکرنیکی ضرورت ہے،ذاتی لڑائی اداروں کی لڑائی نہ بنائیں، کون چور اور کون ڈاکو ہے، یہ فیصلہ کرنا عدالت کا اختیار ہے جو اسے آئین وقانون نے دیا ہے، پارٹی سربراہ کی قانونی جنگ پارلیمان میں لانے سے شاہد خاقان عباسی فرد اور پارٹی سے وفاداری ثابت کررہے ہیں، انہیں ریاست پاکستان اور آئین کی ڈیوٹی دینا ہے، پارٹی کارکن بننے سے ملک سنگین سیاسی بحران اور افراتفری کا شکارہوجائیگا جس کا ملک اور جمہوری نظام ہرگزمتحمل نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین