• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرم ثابت ہونے پر منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتارملزم کوسزا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد نے منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتارملزم کوجرم ثابت ہونے پر ڈیڑھ سال قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج حیدرآباد سید خلیل انور حسین جعفری نے بی سیکشن تھانے کی حدود سے 285گرام چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمدیوسف ناغڑ کو پیر کے روز جرم ثابت ہونے پر ڈیڑھ سال قید اور 5ہزارروپے جرمانے کی سزاسنادی، جرمانے کی عدم ادائیگی پراسے مزید ساڑھے 3ماہ قید کاٹنی ہوگی ۔ عدالت نے ملزم کے جیل میں اچھے کردار اور رویے پرجیل میں گذاری گئی مدت سزا میں تبدیل کرکے بقیہ مدت 8ماہ17دن کےلئے اسے اصلاح وتربیت کے لئے پروبیشن آفیسر کے حوالے کرنے کاحکم دیا ہے۔
تازہ ترین