• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورئہ سری لنکا،بسمعہ اور ثنا میر کی شرکت فٹنس سے مشروط

ملتان (نمائندہ جنگ ) قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ مارک کولز نے کہا کہ سری لنکا اپنے ملک میں بہت مشکل ٹیم ثابت ہوتی ہے وہاں اسپن بولنگ، موسم اور پچز مہمان ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں ۔ دورے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ایک متوازن ٹیم کو منتخب کیاجائے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائنگولر ٹورنامنٹ کے ذریعے پانچ چھ نئی کرکٹرز سامنے آئی ہیں جو قومی اور اے ٹیم میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور ثناء میر کی دورہ سری لنکا میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کردی گئی ہے۔ بدھ سے لاہور میں شروع ہونیوالے تربیتی کیمپ کے اختتام پر فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا ۔
تازہ ترین