• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرمائی اولمپکس، برطانیہ کی کرسٹی اسکیٹنگ میں زخمی،فتح کا خواب ٹوٹ گیا

پیونگ چینگ (نیوز ایجنسیز ) پیانگ چانگ سرمائی اولمپکس برطانیہ کی ایلیسی کرسٹی کا گولڈمیڈل کا خواب 2014 کی طرح اس باربھی بکھر گیا۔ وہ 1000 میٹر اسکیٹنگ شارٹ ٹریک ہیٹ میں ڈس کوالیفائی ہوگئیں۔ کرسٹی جو 2014 سوچی اولمپکس کے تینوں ایونٹس میں ڈس کوالیفائی ہوگئیں تھی، اس ہیٹ کے دوارن اپنا ٹخنہ بھی زخمی کرابیٹھیں۔ وہ مقابلے کے دوران دوسرے رائونڈ میں پھسل گئیں۔ علاوہ ازیں کینڈین جوڑی ورچیو اور موئر نے مکسڈ آئس ڈانس ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ چین نے اسپیڈ اسکیٹنگ 500 میٹر میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ یہ سرمائی اولمپکس کی تاریخ میں چین کی مردوں کی اسپیڈ اسکیٹنگ ٹیم کی جانب سے حاصل کردہ پہلا تمغہ ہے ۔دریں اثنا میڈلز ٹیبل پر ناروے 11 طلائی، 10 چاندی اور 8 کانسی کے تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جرمنی 11 گولڈ، سات سلور اور پانچ برانز میڈلز جیت کر دوسرے جبکہ کینیڈا آٹھ گولڈ، پانچ سلور اور چھ برانز میڈلز لے کر تیسری پوزیشن پر قابض ہے۔
تازہ ترین