• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس نقصان میں کمی کیلئے تحقیق کی ضرورت ہےجنرل (ر) جاوید ضیاء

کراچی(اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے پاکستان کی 2؍ گیس کمپنیز سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) میں گیس سپلائی کے دوران گیس کے ضیاع اور چوری (اَن اکاؤنٹڈ فار گیس -یو ایف جی) کے مسئلے کے حل کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کی انٹرایکٹو ورکشاپس کا اہتمام کیا اور گزشتہ روز ورکشاپ میں حصہ لینے والے طلبہ وطالبات کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس جی سی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید ضیاء اور اعزازی مہمان قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی محمد امین راجپوت تھے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید نے کہا گیس نقصان میں کمی کیلئے تحقیق کی ضرورت ہے ، داؤد یونیورسٹی کی جانب سے اس مسئلے کو سمجھنے اور اس کے حل کیلئے طلبہ و طالبا ت کی جانب سے تجاویز پیش کرنا انتہائی خوش آئندہ اور قابل ستائش اقدام ہے۔
تازہ ترین