• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابا ت میں ایل ای ڈیز لگانےکافیصلہ

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے 24 فروری کو ہونے والے انتخابات میں پولنگ کا عمل شفاف بنانے کے لیے ایل ای ڈیز لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا کیمروں اور ایل ای ڈیزکی مدد سے انتخابی عمل کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔ چئیرمین الیکشن کمشن راجہ جاوید اقبال کے مطابق انتخابی عمل کے لیے جاوید اقبال آڈیٹوریم، کراچی ہال ،کیانی ہال اور سٹڈی روم میں پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جہاں پولنگ کے عمل کے دوران لائیو کیمروں سے کوریج کی جائے گی اور احاطہ عدالت میں ایل ای ڈیز سکرنیں نصب کی جائیں گی کیمروں اور سکرینوں پر انتخابی عمل کی لائیو کوریج سے امیدواراور انکے حامی وکلا انتخابی عمل کی لائیو مانیٹرنگ کر سکیں گے ۔
تازہ ترین