• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک کی کامیابی کے لئے حکومت دن رات محنت کررہی ہے ،رانا اقبال

لاہور (نمائندہ خصو صی)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے پھول نگر و گردونواح میں سیوریج کی لائنوں کی صفائی ستھرائی کے لیے میونسپل کمیٹی پھولنگر کو اڑھائی کروڑروپے مالیت کی 2گاڑیاںفراہم کر کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پھول نگرکو پھولو ں کی طرح بنا نا میرا مشن ہے۔ سپیکر نے کہا کہ سی پیک قدرت کی بہترین نعمت ہے۔ جس کی کامیابی کے لیے ہماری حکومت دن رات محنت کر رہی ہے۔ اس سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہونگے ۔ لوگوں کو روزگار ملے گا اور انرجی کرائسسز سے نجات مل جائے گی۔ ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے حکومت اپنی تمام تر صلا حیتیں برو ئے کار لا رہی ہے۔ صحت کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبے بھر کے تمام ہسپتالوںکے ہنگامی دورے کر رہے ہیں۔جس سے عوام کوریلیف حاصل ہو گا۔ ضرب عضب سے دہشت گردی کا کافی حدتک خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین