• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایس ایف جامعہ زکریا کے عہدیداروں کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف جامعہ زکریایو نٹ کے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق سرپرست اعلی ٰ آفتاب خان ‘صدر ملک اسفند‘ جنرل سیکرٹری اسد جٹ‘نائب صدر عامر اور چیئرمین ایکشن کمیٹی عدنان گجر کومقرر کیا گیا ہے، عہدیداروں کا اعلان سٹی صدر عمر فاروق خان ‘ ضلعی صدر مظہر راں‘ سٹی چیئرمین رانا شکیل تاج اور ضلع چیئرمین وقاص ہراج نے کیا، اس موقع پر سجاد گجر‘شیخ زین‘ رفیع جعفر‘ عابد ماہنی‘ ابراہیم چوہدری ‘علی پہلوان ‘ علی جعفری بھی موجود تھے، سٹی صدر عمر فاروق خان نے کہا کہ ایم ایس ایف ن لیگ کا ہر اول دستہ ہے جو پارٹی اور ملک وقوم کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتا، ایم ایس ایف بھرپور الیکشن مہم چلائے گی ۔
تازہ ترین