• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ 17سے20تک اساتذہ کی ترقی کیلئے 70فیصد کیس ڈی ڈی ای او آفس پہنچ گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان کےگریڈ 17سے20تک اساتذہ کی ترقی کےلئے 70فیصد کیس ڈی ڈی ای او آفس پہنچ گئے بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز نے سینارٹی لسٹ کے مطابق اساتذہ کی ترقی کےلئےسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں سے کوائف طلب کئے تھے ، گزشتہ روز 70فیصد سے زائد سکولوں نے کوائف جمع کرادئیے جبکہ باقی نے آج تک کی مہلت طلب کی ہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ یہ کیس 26فروری تک لاہور ارسال کردیئے جائیں گے  دریں اثنااساتذہ تنظیموں کی آپس کی لڑائی نے گریڈ 18میں ترقی پانے والے ٹیچرز کے نوٹیفکشن رکوا دیئے، بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے گزشتہ دنوں گریڈ 17سے 18اور19سے 20میں اساتذہ کوترقی کا فیصلہ کیا جس میں سے دو ڈپٹی ڈی ای او کوترقی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے مگر اس کے بعد نوٹیفکیشن بے ضابطگیاں سامنے پر روک لئے گئے جس کی وجہ سے ترقی پانے والے پریشانی کا شکار ہیں، متاثرہ اساتذہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کیسوں کا جلد ازجلد فیصلہ کرکے تقرریوں کے احکامات جاری کریں ۔
تازہ ترین