• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصالحتی سنٹر میں 9 بہن بھائیوں میں جائیداد کے تنازع پر صلح ، معاملہ ختم کرادیا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن عدالت ملتان کےمصالحتی سنٹر میں 9 بہن بھائیوں کے درمیان جائیداد کے تنازع پر صلح کراکے معاملہ ختم کرادیا ،کینٹ کے رہائشی بہن بھائی وکیل ،جمیل احمد، عقیل، جلیل ، خلیل ، طفیل، شکیل ، فردوس اور کوثر کے درمیان جائیداد کا تنازع زیرسماعت تھاجو مصالحتی سنٹرکوبھجوایاگیا، جج ریاض احمد خان نے فریقین کو زمین فروخت کرنے پر متفق کرایا اورطے پایاکہ جائیداد فروخت کرکے تمام فریقین کے درمیان شرعی طور پر رقم تقسیم کی جائیگی۔
تازہ ترین