• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کسی بھی احتجاجی کا حصہ نہیں بنیں گے ،ہیلتھ ایمپلائز

پشاور ( نیوز ڈیسک ) ہیلتھ ایمپلائز سپریم کونسل کا ہیلتھ پروفیشنل الائونس کے حوالے سے اہم اجلاس خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت سپریم کونسل کے صدر سمیع اللہ نے کی اجلاس میں چیئرمین نیاز محمد خلیل جنرل سیکرٹری ہمایون خلیل اور سپریم کونسل کے دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری ہمایون خلیل نے کہا کہ ہم کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہیلتھ پروفیشنل الائونس کا مطالبہ بہت جلد منظور ہوجائے گا۔اجلاس سے چیئرمین نیاز محمد خلیل اور صدر سمیع اللہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے ڈی جی ہیلتھ ایوب روز یوسفزئی اور سیکرٹری ہیلتھ عابد مجید کی کلاس فور ملازمین کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ بہت جلد ہیلتھ کے کلاس فور ملازمین کے لئے ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی سمری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک کومنظوری کیلئے بھجوائیں گے ۔
تازہ ترین